استاد کا سبق یاد نہ کرنے پر ڈائریکٹر تعلیم خیبرپختونخوا کے بیٹے پر تشدد

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر میں مدرسے کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر ڈائریکٹر تعلیم خیبرپختونخوا کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

تشدد سے طالب علم کے جسم پر گہرے زخموں کے نشان پڑ گئے۔ ڈائریکٹر تعلیم خیبرپختونخوا نے بیٹے کی زخموں والی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔

اس حوالے سے سیکرٹری تعلیم یحییٰ اخوند زادہ کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث استاد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں