پی ایچ ڈی اساتذہ سڑکوں پہ آ نے کو تیار

لاہور(سٹاف رپورٹر) پی ایچ ڈی اساتزہ کی ملک گیر تنظیم آل پاکستان ٹینور ٹریک ایسوسی ایشن (آپٹا) کے صدر ڈاکٹر خرم کا کہنا ہے، دوہزار پندرہ سےپی ایچ ڈی اساتزہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا. اگر اکتیس اگست تک تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو ملک بھر کی یونیورسٹیاں بند کرکے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے دھرنا دیں گے. آپٹا کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد حسین سمرا نے کہا، ملک بھر کے اساتزہ جو بی پی ایس پر ہیں. انکی تنخواہ میں گزرے چھ سال میں اسی فیصد اضافہ کیاگیا لیکن ٹی ٹی ایس اساتذہ کو ایک روپے کا اضافہ نہیں ملا.ڈاکٹر سجاد سمرا کا کہنا تھا ٹی ٹی ایس (ٹینور ٹریک سسٹم) پر کام کرنے والے اساتزہ کیلئے کوئی پنشن نہیں. جبکہ انکی جاب بھی مستقل نہیں. بلکہ کانٹریٹ جاب ہے. ان کا کہنا تھا ٹی ٹی ایس اساتذہ کودوسرے سرکاری ملازموں کی طرح سروس ڈیتھ کے فوائد بھی حاصل نہیں. خوفناک مہنگائی کے اس بدترین دور میں ٹی ٹی ایس اساتزہ سخت پریشان ہیں. جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ٹی ٹی ایس اساتذہ سے مزاق کررہا ہے. اور انہیں پے اینڈ پنشن کمیشن کی بتی کے پیچھے لگادیا گیا ہے. جبکہ باقی محکموں کی تنخواہیں بڑھادی گئ ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم، وزیر تعلیم، ایچ ای سی کے چئیرمین اور ایچ ای سی کے سرپرست ڈاکٹر عطاءالرحمان سے مطالبہ کیا کہ ٹی ٹی ایس اساتزہ کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے. ورنہ ملک گیر احتجاج ھو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں