وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے راجا ریاض کے الزامات پر ردعمل میں کہا ہے کہ احتساب پاکستان تحریک انصاف کا اہم جُز ہے ۔
شہزاد اکبر کا کہنا ہےکہ احتساب اگر سب کے لیے نہیں ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ پوچھے گئے سوالات کا جواب مجھ پر الزامات لگانا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہزاداکبرنہ بھی ہو تو تحقیقاتی ادارے اپناکام اسی طرح قانون کے مطابق آزادانہ کرتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے رہنما راجا ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان سازشی لوگوں سے بچیں ، جو غلط فہمیاں پیداکر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا شہزاد اکبر پتا نہیں کہاں سےکیوں اورکیسےآئے؟ یہ سب وہ کر رہے ہیں، شہزاد اکبر کی آج تک کی کارکردگی صفربٹا صفر بٹاصفرہے