پی پی کے وکیل نے کہا کہ دونوں ججز نے ازخود نوٹس کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا، جسٹس مندوخیل کے نوٹ کے بعد جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر خودکو بینچ سے الگ کردیں، ڈوگر کے سروس میٹر میں ایسا فیصلہ آنا تشویشناک ہے۔ دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ مسٹر نائیک آپ کو نہیں لگتا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ فل کورٹ کو سننا چاہیے؟ اس پر فاروق ایچ نائیک نے انتخابات میں تاخیر کے ازخود نوٹس پر فل کورٹ بنانے کی استدعا کی اور کہا کہ انتخابات کا معاملہ عوامی ہے،اس پر فل کورٹ ہی ہونا چاہیے۔ فاروق نائیک کے مؤقف پر چیف جسٹس نے کہا کہ 16 فروری کو فیصلہ آیا اور22 فروری کو ازخود نوٹس لیا گیا، ازخود نوٹس لینا چیف جسٹس کا دائرہ اختیارہے، آرٹیکل 184/3 کے ساتھ اسپیکرزکی درخواستیں بھی آج سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ اپنی جماعتوں سے کہیں کہ یہ معاملہ عدالت کیوں سنے؟ جسٹس جمال مندوخیل چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت اسپیکرزکی درخواست میں اٹھائےگئے قانونی سوالات بھی دیکھ رہی ہے، آج ہمارے دروازے پر آئین پاکستان نے دستک دی ہے اس لیے ازخود نوٹس لیا ہے، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیےکہ سیاسی معاملات کو پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے، اپنی جماعتوں سے کہیں کہ یہ معاملہ عدالت کیوں سنے؟ فاروق نائیک نے کہا کہ عدالت کی آبزرویشنز نوٹ کرلی ہیں، اپنی جماعت سے اس معاملے پر ہدایت لوں گا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردی۔

گوجرانوالہ: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثنا اللہ کے خلاف درج ایک مقدمے میں وفاقی وزیر داخلہ کے قابل مزید پڑھیں

پنجاب، کے پی انتخابات پر از خود نوٹس:پی ڈی ایم کا جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر پر اعتراض، فل کورٹ کی استدعا

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پنجاب اور کے پی کے انتخابات پر ازخود نوٹس کیس میں 9 رکنی لارجر بینچ میں شامل جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انہیں بینچ سے مزید پڑھیں

جب ججز ہماری حدود میں داخل ہونگے تو ہم بھی سوال اٹھائیں گے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جب ججز ہماری حدود میں داخل ہونگے تو ہم بھی سوال اٹھائیں گے۔ قومی اسمبلی میں پالیسی بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کی مزید پڑھیں

کوئٹہ: مری اتحاد کا بارکھان واقعے کے خلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ: آل پاکستان مری اتحاد نے بارکھان واقعہ کے خلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ بارکھان میں پیش آئے واقعےکےخلاف مری اتحاد کا تین میتوں کےہمراہ ریڈ زون میں دھرنا جاری تھا جب کہ خان آف قلات کےبھائی سینیٹر مزید پڑھیں

ملک دیوالیہ ہوچکا اور ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں: خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ملک دیوالیہ ہوچکا اور ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔ سیالکوٹ میں نجی کالج میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل دہشتگردوں کو مزید پڑھیں

14 ہفتوں کی مسلسل کمی کے بعد پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 ہفتوں کی مسلسل کمی کے بعد ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 فروری کو ختم ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 16 کروڑ مزید پڑھیں

ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھرو اور خود چوہا گھر میں چُھپ گیا: خواجہ آصف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھردو، خود چوہا گھر مزید پڑھیں

58 ممالک کے عازمینِ حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف

ریاض: سعودی حکومت نے 58 ممالک کےعازمینِ حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق عازمین کی آمد کو آسان بنانے کے لیے ای پلیٹ فارم متعارف کروایا گیا ہے۔ سعودی وزارت مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن احتجاج: عمران خان کی مقدمے سے اے ٹی سی کی دفعات نکالنے کی درخواست

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کیلئے پراسیکیوٹر مزید پڑھیں